google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

ملک میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسکردو اور استور میں منفی11 جبکہ گلگت، ہنزہ میں پارہ منفی 06 رہا۔

اس کے علاوہ کالام، قلات، کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد، مری صفر پر رہے

موہنجو ڈاڑو1، پشاور، مظفر آباد2، سرگودھا، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد4، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان5، ملتان، نوابشاہ6، لاہور، ساہیوال7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …