google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے میچ کا ٹاس تاخیر کاشکار  - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے میچ کا ٹاس تاخیر کاشکار 

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے میچ کا ٹاس تاخیر کاشکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا،جوہانسبرگ میں بارش تو نہیں ہورہی مگر بجلی چمک رہی ہے،حفاظتی اقدامات کے تحت ٹاس میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ 

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر  اور  محمد عرفان خان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج رات 9بجے جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے