جمعرات , جنوری 29 2026

چیمپیئنزٹرافی پر کوئی بھی اعلان پریس ریلیز سے کیا جائے گا: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پر کوئی بھی اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولے کے تحت ہو گی اور اس کا میزبان پاکستان ہو گا ، فیوژن فارمولے کے تحت پاکستان بھارت جا کر ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولا تمام بورڈز ممبران کے سامنے طے ہوا اور فیوژن فارمولا تحریری طور پر نہیں تمام بورڈز کی موجودگی میں وعدہ لینے کے مطابق ہوا۔

تاہم، آج آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور فیوژن فارمولے پر تاحال بات چیت جاری ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پر کوئی بھی اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا اور ابھی تک باقاعدہ کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لائیو ٹی وی شو میں ٹک ٹاکرز لڑائی وائرل

ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں دو ٹک ٹاکرز کے درمیان شدید …