google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں انٹرنیٹ کی غیر اعلانیہ بندش، ہر کوئی پریشان - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی غیر اعلانیہ بندش، ہر کوئی پریشان

آج کل انٹرنیٹ ہر کسی کی ضرورت ہے اور اس میں ذرا سی خلل یا بندش کسی کو بالکل بھی برداشت نہیں لیکن پاکستان میں ان دنوں اس صورتحال کا آئے روز شہریوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی غیر اعلانیہ بندش، سست روی اور وی پی این پر پابندی کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک آئی ٹی سیکٹر، کاروباری و تعلیمی شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔

ملک بھر میں فری لانسرز بھی انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی پر پریشان اور سیخ پا ہیں۔

‎انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹالیشن سے منسلک افراد بھی متاثرین میں شامل ہیں،

موجودہ صورتحال میں سی سی ٹی وی کی لائیو اسٹریم لوڈ نہیں ہوتی جس سے انہیں کسٹمرز کو مطمئن کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

‎علاوہ ازیں طلباء بھی انٹرنیٹ کی غیر اعلانیہ بندش اور سست روی پر نالاں ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …