google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں لوگ ناکام شادیوں والے شخص پرکافی شک کرتے ہیں: ثنا فیصل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب میں لوگ ناکام شادیوں والے شخص پرکافی شک کرتے ہیں: ثنا فیصل

ثناء فیصل بہت باصلاحیت اور لیجینڈ پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ہیں۔ ثناء ایک باوقار خاتون ہیں جو مختلف سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنا موقف بیان کرنا پسند کرتی ہیں۔

ان کےدو پیارے بچے آیت اور فرمان ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پرایک ملین کے قریب فالوورز ہیں۔

حال ہی میں ثنا فیصل اپنے شوہر فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ فیصل قریشی سے شادی کرنے سے پہلے وہ خود بھی شادی شدہ تھیں۔

ثناء فیصل نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مداح نہیں جانتے کہ فیصل سے شادی سے پہلے میں خود شادی شدہ تھی یہ میری دوسری شادی ہے۔ میری عدت کے فوراً بعد فیصل سے شادی ہو گئی۔

فیصل قریشی نے اس متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری ملاقات ثنا سے شادی میں ہوئی تھی، لیکن پھر ان کی شادی ہوگئی اور ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔ شاید اسی لیے ثنا نے بھی میری بات پر توجہ نہیں دی۔ ایک سال کے وقفے کے بعد ہم دوبارہ ملے جب ثنا کی طلاق ہوگئی۔

ثنا فیصل نے کہا کہ ہمارے پنجابی کلچر کا یہ ایک مضبط پہلو ہے کہ پنجاب میں لوگ شوبز خاندانوں اور ناکام شادیوں والے شخص پرکافی شک کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایسی صورت میں سارا قصور اس شخص کا ہوتا ہے،

یہ پنجاب کا کلچر ہے۔میرا خاندان اور ہم پریشان تھے کیونکہ آپ کا بھی ماضی تھا اور مجھے بھی کچھ خدشات تھے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں چھپائی، جو ہمارے حق میں گئی۔

ثنا فیصل نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فرار کے طور پر فیصل قریشی سے شادی کی کیونکہ وہ بھی طلاق لے کر فرار چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عدت میں تھی اور زندگی کے ایک مشکل ترین دور سے گذر رہی تھی ۔

جب فیصل نے میرے والد سے رشتے کی بات کی اس وقت میری خالہ نے ہماری شادی کروانے میں بہت اہم کردار ادا کیا اور عدت کے فورا بعد ہماری شادی ہوگئی۔

ثنا نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ میں نے فیصل قریشی سے شادی کرنے کے لیے طلاق لے لی، لیکن ایسا نہیں تھا۔ یہاں تک کہ میں ان سے شادی کے بعد خود بھی تذبذب کا شکار تھی کہ آیا میرا فیصلہ درست ہے یا نہیں۔ لیکن پھرخود کو حالت اور وقت کے حوالے کردیا۔

فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ وہ ثنا کوصرف ایک جوڑے میں اپنے گھر لائے تھے اور ثنا نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے دوسرے دن جب میں اپنے میکے گئی تو میری امی نے مجھے تھوڑا بہت ضروری سامان دے دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے