جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے گر گیا

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی صورتحال برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنے سے کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے چھ ڈگری نیچے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقے ان دنوں خشک سردی کے زیر اثر ہیں،

سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے جمعہ کو کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو قلات، زیارت، کوئٹہ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو تئیس ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ وزیں، آزاد کشمیر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، خون جما دینے والی سردی نے کئی علاقے اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہیں۔

اسی وجہ سے حکومت آزاد کشمیر نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں آج سے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے صبح نو بجے کھلیں گے اور درس وتدریس کا سلسلہ صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک جاری رہے گا۔

جمعہ کے روز صبح نو بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔

آزاد کشمیر میں خشک سردی کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج MDCAT 2026 کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

MDCAT 2026 کی شفاف اور منظم انعقاد کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی صدر کا وائس چانسلرز اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان …