google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ: عمران خان، بشریٰ بی بی و پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ: عمران خان، بشریٰ بی بی و پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج

ڈی چوک احتجاج کے دوران رینجرز اہل کاروں کی ہلاکت کا مقدمہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہل کاروں کی ہلاکت کے معاملے میں  تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف قتل کے مقدمے کی ایف آئی آر منظرعام پر آگئی۔

مقدمہ  سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام وقوعہ کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا، رینجرز اہل کاروں کی ہلاکت کا واقعہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایما اور حکم پر ہوا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ مختلف اوقات میں جیل میں ملاقات کے لیے جانے والی پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے ذریعے بنایا گیا جس کا مقصد سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

متن کے مطابق منصوبے کے گواہان جیل میں قید کچھ قیدی، مشقتی اور جیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں،

بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل بشریٰ بی بی، علی امین، عمرایوب، وقاص اکرم  سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، زلفی بخاری، رؤف  حسن، حماد اظہر اور دیگر قیادت نے باہمی سازش مجرمانہ کے تحت ایک حکمت عملی تیار کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی اور دیگر مندرجہ بالا ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کی مشتعل کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو فوج اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے