پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان کو فائنل الیون میں شامل کیا گیاہے ۔
میزبان جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کو 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔