اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

عاطف نے گنگنا کر روتی ہوئی خاتون مداح کو چپ کروا دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ میں خاتون مداح کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اسے چپ کروانے کیلئے خوبصورت انداز میں گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

عاطف اسلم کے ایک حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں گلوکار کس طرح ایک خاتون مداح کو رونے سے منع کر رہے ہیں۔

کنسرٹ گنگناتے ہوئے عاطف اسلم مداحوں کے قریب آئے اور دیکھا کہ ایک لڑکی انہیں دیکھتے ہوئے رو رہی ہے جس پر گلوکار نے لڑکی سے سوال کیا کہ ’رو کیوں رہی ہو؟ رونا بند کرو مسکراؤ‘۔

یہ جملے کہتے ہوئے گلوکار نے اپنے مشہور گانا ’کچھ اس طرح‘ گنگنایا اور لڑکی طرف بڑھتے ہوئے کہا ’جائز نہیں لگتا مجھے غم سے تیرا رشتہ، سُن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دے‘۔

عاطف کے اس خوبصورت اور جذبات سے بھرے انداز کو دیکھ کر مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اور گلوکار کے مداحوں کی جانب سے انہیں بےحد سراہا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

انگلینڈ پاکستان تیسرا ٹیسٹ کے دوران جو روٹ کیچ پکڑتے ہوئے، برمنگھم گراؤنڈ

انگلینڈ پاکستان تیسرا ٹیسٹ: میزبان ٹیم نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی

انگلینڈ پاکستان تیسرا ٹیسٹ برمنگھم میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا جہاں میزبان ٹیم نے …