پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

شادی کے بعد تمام تر توجہ اپنی فیملی کو دی: نیمل خاور

اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انہوں نے تمام تر توجہ اپنی فیملی کو دینی شروع کردی ہے۔

ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے نیمل خاور کا کہنا تھا کہ حمزہ کیساتھ کم عمری میں شادی کرنا اور پھر مصطفی کی پیدائش پران کی کسی قسم کی پلاننگ نہیں تھی، بس وہ بچوں کو پسند کیا کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کے فیصلے پر میری اپنی ذاتی شناخت کافی متاثر ہوئی ہے، میں مصوری کرنا تک بھول چکی تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ لازمی ہونی چاہیے اسی لیے حمزہ اور میں نے یہ فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز میں کام کریں گے اور میں گھر کی ذمے داریاں نبھائوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں، ماں باپ کے تعلقات کا اولاد پر گہرا اثر پڑتا ہے، جب بچہ دیکھتا ہے کہ اس کے ماں باپ لڑرہے ہیں تو اس کے ذہن پر غلط اثر پڑتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …