سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پلان کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 2سال سے اپنے بانی کو جیل بند کروایا ہوا ہے۔
نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بیرسٹر گوہر بہت اچھے انسان ہیں،ان سے پارلیمان کی راہداریوں میں اتفاقاً ملاقات ہوئی،
پی ٹی آئی میں کچھ اچھے چہرے بھی ہیں،ملاقاتیں ہونا اور بات چیت کاسلسلہ ضروری ہے۔
مولانافضل الرحمان کی سیاست کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا،ان کاخیبرپختونخوا میں جومینڈیٹ چوری ہوا اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،
مدارس کے حوالے جو چیزیں پاس ہوئیں ان کے لیے راستہ نکالنا پڑے گا۔
حکومت کو صرف اپنے آپ سے خطرہ ہے،آج سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرتوانائی کے علاوہ کوئی نہیں آیا،
حکومت کو اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کرجانا پڑے گا،اندر گلے لگنے والے یا پاؤں پڑنے والے باہر آکرگالی نہ دیں۔
ہر چیز کاآسان حل ہے کہ بس اداروں پر ڈال دو،9مئی کا جب واقعہ ہوگیا تو اس پر مٹی تو نہیں ڈالی جاسکتی،
9مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو سزائیں ہونگی،نیشنل کاز کے لیے بات چیت کے بغیر کوئی حل نہیں۔