بدھ , جنوری 28 2026

مارک زکربرگ نے 156 ارب ڈالر اثاثے

اسٹاک مارکیٹ میں میٹا کی شاندار کارکردگی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیا

مارک زکربرگ نے 156 ارب ڈالر کے ذاتی اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا کی بھرپور کامیابی سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ فیس بک کی بیسویں سالگرہ سے چند دن قبل یہ میٹا کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

مارک زکربرگ نے 156 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا، بل گیٹس کئی بار دنیا کے امیر ترین فرد رہ چکے ہیں۔ میٹا کے شیئرز کی مجموعی قدر میں 50 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

میٹا نے گزشتہ روز صرف ایک دن میں استاک مارکیٹ میں 196 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ امریکی اسٹریٹ مارکیٹ وال اسٹریٹ میں ایک دن میں کسی کمپنی کی طرف سے حاصل کی جانے والی یہ سب سے بڑی بڑھوتری ہے۔

میٹا کی اسٹاک ویلیو میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2012 کے بعد سے یہ میٹا کے لیے تیسرا بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ کمپنی کی مجموعی اسٹاک ویلیو اس وقت 1220 ارب ڈالر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

UAE: اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے باہر

پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) کے مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے …