google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد

فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے، محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کے عزم پر بھی زور دیا۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں فٹبال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے