google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر منافقت دکھانے والوں کی تائید - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر منافقت دکھانے والوں کی تائید

نمرہ خان ایک ایسی ذہین اداکارہ ہیں جو اپنی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر رہی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

بدسلوکی کا سامنا کرنے سے لے کر طلاق تک، کسی ناخوشگوارحادثے سے لے کر حالیہ لاقانونیت تک جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بحیثیت مہمان ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے جعلی سوشل میڈیا کے بارے میں کھل کربات کی۔

نمرہ خان نے کہا کہ عام طور پر لوگ سوشل میڈیا پر خوشی کی باتیں شیئر کرتے ہیں جب وہ واقعی کسی تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں کیونکہ کسی کو بھی اس تکلیف میں دلچسپی نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصل زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ایک خلفشار بھی ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں کراچی میں ان پر حملہ ہونے کے دوران ویڈیو کیوں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ تھے جو ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں ایسی لڑکیوں کے پیغامات بھی ملے جو کچھ ایسے ہی تجربے سے گزری تھیں اور وہ ان کی مالی، جذباتی اور قانونی طور پر مدد کرنے میں کامیاب رہی اس لیے وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے