google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیے دی، پاکستان 184 رنز کے تعاقب میں 172 رنز ہی بنا سکا۔ 

ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے لیکن ٹیم کو جتوا نہ پائے۔ پاکستان کے7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

184 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوگئے، صایم ایوب 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،طیب طاہر 18 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شاہین آفریدی اور عثمان خان نے 9۔ 9 رنز بنائے، عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے، عباس آفریدی بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے۔

اس سے پہلے ڈربن کے کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی بولرز نے ابتدا میں ہی جنوبی افریقہ کے بیٹرز کو پریشان کیا اور جلد وکٹیں لے کر ہوم ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں جہاں 28 رنز پر ہی اسکی 3 وکٹیں گر گئیں۔

ریزا ہینڈرکس اور میتھیو بریٹزکی 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ رسی ویندرڈوسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 

ایسے میں ڈیوڈ ملر ناصرف اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے ایک اینڈ سنبھالا جبکہ رنز بنانے کی رفتار میں بھی اضافہ کردیا۔ 

ڈیوڈ ملر نے ہینرک کلاسین کیساتھ 43، ڈونوان فیریرا کے ساتھ 33 اور جارج لِنڈے کے ساتھ 31 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کروانے کی کوشش کی۔ 

ایسے میں شاہین آفریدی نے ملر کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرواکر جنوبی افریقہ کے رنز کی رفتار کو بریک لگادی۔ ملر 40 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ 

کلاسین 12، فیریرا 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تاہم جارج لِنڈے نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو 183 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے دو اور سفیان مقیم نے ایک آؤٹ کیا۔ 

قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے