بدھ , جنوری 28 2026

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کےپہلے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج رات 9 بجے ڈربن میں شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …