google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہم ظلم کے اس نظام کو قبول نہیں کریں گے: علیمہ خان - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

ہم ظلم کے اس نظام کو قبول نہیں کریں گے: علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا بانی نے بتایا وہ لاعلم ہیں ڈی چوک میں کتنی شہادتیں ہوئیں۔ 

 اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کو نہیں پتہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں، ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ 15 دسمبر کو یوم شہداء مقرر کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم ظلم کے اس نظام کو قبول نہیں کریں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے 9 مئی کے بعد اب 26 نومبر کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 

انھوں نے کہا دونوں سانحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بغیر تحقیقات ممکن نہیں۔ 

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے اور غیر قانونی مقدمات ختم کیے جائیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …