ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے،

بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے، جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز خان نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا، جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …