google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومتی ادارے روزانہ 2.2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں: وزیر خزانہ - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

حکومتی ادارے روزانہ 2.2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی ملکیتی ادارے روزانہ سوا 2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر خزانہ نے سیاسی استحکام کو ملکی معاشی ترقی کےلیے ضروری قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی ادارے روزانہ 2.2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں، ریاستی ملکیتی اداروں نے 10سال میں 60 کھرب کا نقصان کیا، معیشت کے لیےسیاسی استحکام ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دھرنوں سے ہر روز 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، دھرنے دینے والوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے، سیاسی قیادت کا ملکی سمت پر اتفاق ہونا چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں …