پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

پاکستانی حکام کو ہدف بنانے والی اینڈرائیڈ ایپس

پاکستانی حکام کو ہدف بنانے والی اینڈرائیڈ ایپس کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق مشتبہ ایپس صارفین کی رضامندی سے ان کے ذاتی اور مالی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں جس میں میڈیا فائلز، رابطوں کی فہرست، کال لاگز اور پیغامات شامل ہیں۔

نیشنل سرٹ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ایپس انسٹال کریں اور ایپ کی اجازتوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معتبر اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ غیر ضروری لوکیشن سروسز کو بند رکھیں اور حساس ماحول میں اسمارٹ فونز کے استعمال سے گریز کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی موبائل صارف زونگ بنڈل مہنگائی کے بعد اپنے فون پر بڑھی ہوئی قیمتیں دیکھ رہا ہے

زونگ بنڈل مہنگائی: ہفتہ وار پیکجز میں 29 فیصد تک اضافہ، عام صارف کی جیب پر بوجھ

مالی سال 2026 میں زونگ کے ٹاپ 15 ہائبرڈ بنڈلز کی قیمتوں میں اوسطاً 14.4 …