جمعرات , جنوری 29 2026

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ہوگی یا پھر بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟ فیصلہ کل متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔

آئی سی سی کے اہم اجلاس میں براڈ کاسٹر جلد سے جلد شیڈول کے اعلان کی ڈیمانڈ رکھیں گے۔

چیئمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پیدا صورتحال میں پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے، بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے۔

پی سی بی کے تجویز کردہ نئے فارمولے کے تحت 3 سال کا معاہدہ ہوگا، پی سی بی فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …