اتوار , مارچ 15 2026

اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئے گئے

نجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، ماس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے ایک نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات کے نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔

عمران حامد شیخ کے مطابق نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اسکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

غیر تسلیم شدہ ڈگریوں کی رجسٹریشن روکنے کا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 31 دسمبر 2023 کے بعد غیر تسلیم شدہ اداروں …