google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان میں 2 فیصد سے بھی کم لوگ ایکس استعمال کرتے ہیں: شزا فاطمہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان میں 2 فیصد سے بھی کم لوگ ایکس استعمال کرتے ہیں: شزا فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کو بند کیا گیا، ایکس کی بندش کا مطلب اظہار آزادی رائے پر پابندی ہرگز نہیں۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملک پر سائبر حملے ہوتے ہیں ، سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، پاکستان میں 2 فیصد سے بھی کم لوگ ایکس استعمال کرتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے معاملے پر وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دیتی ہے، پاکستان میں انڈسٹری براڈ بینڈ استعمال کرتی ہے اسے بند نہیں کیا جاتا، یوٹیوب ، فیس بک اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی آزادی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹریل اور ایکسپورٹس نے سابقہ ریکارڈ توڑا ہے، آئی ٹی انڈسٹریل کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے