بدھ , جنوری 28 2026

الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے

ترجمان الیکشن کمیشن کی سیکرٹری عمر حمید سے متعلق اہم وضاحت

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید سے متعلق وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں، سیکرٹری عمر حمید اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر حمید کی گزشتہ کچھ روز سے صحت خراب ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن پہلے بھی علالت کے باعث چھٹیوں پر رہے۔ صحت نے اجازت دی تو عمرحمید جلد فرائض دوبارہ انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، سیکرٹری کی غیرموجودگی میں دونوں اسپیشل سیکرٹری کام کررہے ہیں، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور دفاتر کام کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …