google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 "بشریٰ بی بی" بانی پی ٹی آئی کی زندگی کےلیے خطرہ: فیصل واوڈا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

“بشریٰ بی بی” بانی پی ٹی آئی کی زندگی کےلیے خطرہ: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی چور اور بےایمان نہیں تھے، بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست کریں گی، قبضہ کریں گی، گوگی گینگ کے تحت جتنے کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے لیے بہت فکرمند ہیں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے اگر بانی پی ٹی آئی کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانا ہوگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں بانی پی ٹی آئی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی۔

انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کبھی بانی پی ٹی آئی کو دہی کھلا دیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کیا ملا؟ میں نے کہا تھا جو ڈیل کے تحت رہا ہوئے وہ اندر بھی جائیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تباہی کے پیچھے انکی بہنیں تو نہیں، بشریٰ بی بی نے بانی کے قریب لوگوں کو ان سے الگ کر دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے