بدھ , مارچ 18 2026

ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھول دیے گئے

دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھول دیے گئے۔

ریڈ زون کے اطراف سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے اور راستے مکمل بحال ہیں۔

ریڈ زون میں داخلے کے لیے نادرا چوک اور مارگلہ روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔

ایوب چوک کا راستہ کھول دیا گیا جبکہ سرینا چوک انڈر پاس زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ سے بند ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ زون کے اطراف راستے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بند کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت میں مختلف راستے بند کیے گئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بورڈز کی گیس پیپر شیئرنگ پر پابندی

میٹرک امتحانات سے قبل فیصل آباد بورڈ نے سوشل میڈیا پر گیس پیپرز اور پیئرنگ …