google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی

پاکستان نے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار سنچری سکور کی اور 99 گیندوں پر 103 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق نے 50، کپتان محمد رضوان نے 37 ، صائم ایوب نے 31 اور سلمان آغا نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

طیب طاہر 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

جواب میں میزبان ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 99 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ارون 51 ، برائن بینیٹ 37 اور سین ولیمز 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، عامر جمال، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے