google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سنگجانی میں پڑاؤ کی بانی کی ہدایت نہ ماننے پر کمیٹی کا اظہار تشویش - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سنگجانی میں پڑاؤ کی بانی کی ہدایت نہ ماننے پر کمیٹی کا اظہار تشویش

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی  کےاجلاس  میں سنگجانی میں پڑاؤکی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہ ماننےپرکمیٹی نےاظہارتشویش کیا ہے۔

 اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی ارکان نے ڈی چوک احتجاج کےمعاملےپرکُھل کراظہارخیال کیابانی پی ٹی آئی نےڈی چوک نہیں صرف اسلام آبادکی کال دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بات پرعملدرآمدکیوں نہیں کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں کےمعاملےپرقانونی چارہ جوئی پراتفاق کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں،سیکیورٹی اہلکاروں کی اموات پرجوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کریں گے،اجلاس میں پی ٹی آئی کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالےسےبھی مشاورت کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے