google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: چیف کمشنر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: چیف کمشنر

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پکڑے گئے مظاہرین میں افغان شہری بھی شامل تھے۔

آئی جی اسلام آباد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست کی عملداری بحال کرنے کے لیے کردار ادا کیا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیف کمشنر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، اسلام آباد کے تمام روٹس کلیئر ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست کی عملداری بحال کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم پر سنگجانی میں دھرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر شرپسند بلیوایریا اور ریڈ زون میں آنے کے لیے بضد تھے، اسلام آباد کی خوبصورتی اورگرین بیلٹس کو تباہ کیاگیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاکہ سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے مگر احتجاج اور دہشت گردی میں فرق ہے، احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی،دہشت گردی اور املاک کونقصان پہنچانا احتجاج نہیں ہے، جس طرح لوگ آئے انہیں مظاہرین نہیں دہشت گرد کہا جائےگا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ دہشت گرد احتجاج میں آتشیں اسلحہ استعمال کررہے تھے، پولیس اور رینجرز پر حملے کیے گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے