google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حرا مانی کی بلر تصویر فیشن کی دنیا میں تہلکہ...... - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

حرا مانی کی بلر تصویر فیشن کی دنیا میں تہلکہ……

پاکستانی اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل حرا مانی کی بلر چکمتی تصویر بھی انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچاگئی۔

یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر ایک یا دو نہیں بلکہ ‘ میرے پاس تم ہو’ اور ‘یقین کا سفر’سمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں بھی انکی فنی صلاحیتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

تاہم چند عرصے بعد ہی مداحوں کو حرا مانی کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو گلوکاری کی صورت میں تھا کیونکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے

وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں لیکن عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کا شہرت حاصل کا جنون جب یہاں بھی کم نہ ہوسکا تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا اور وقفے وقفے سے اپنی ایسی تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں جس نے نہ صرف انہیں انفرادی توجہ دلوائی بلکہ انکا نام بے جا توجہ سمیٹنے والی فنکاروں میں بھی لیا جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں دیکھنے کو ملا جب حرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کرتے ہوئے اپنا نیا روپ متعارف کروایا۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ بنا آستین کے چمکتے لباس میں ملبوس ہیں اور بولڈ انداز کیساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے