google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شیخ رشید کی حمایت سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

شیخ رشید کی حمایت سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری بال تک لڑیں گے، بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل)  شیخ رشید احمد کی اپنی الگ جماعت ہے جس سے وہ انتخابات میں حصہ لیں گے ، تاہم ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لئے اہل ہیں اور الیکشن میں حصہ بھی لیں گے، ٹکٹوں سے متعلق اگر کسی نے کوئی فہرست شیئر کی ہے تو وہ غلط ہے، ہم ٹکٹس فائنل کر رہے ہیں، دو چار روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس جس نے پریس کانفرنس کی ہے ٹکٹ کے لئے اس کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا ، ہمارے امیدوار ہر حلقے سے میدان میں اتریں گے اور کوئی حلقہ خالی نہیں چھوڑا جائے گا، الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جس طرح شاہ محمود قریشی کو دھکے دیے گئے، ایسا کہیں نہیں ہوتا، ہماری روایات ہیں کم از کم اس کا تو خیال رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری بال تک لڑیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …