google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیشنل بینک کی برانچ میں لاکھوں کے جعلی نوٹ پائے جانے پر سیل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نیشنل بینک کی برانچ میں لاکھوں کے جعلی نوٹ پائے جانے پر سیل

اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے سیل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی گئی، جس سے بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔

کیس میں متعدد اداروں کی شمولیت کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …