google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پلان تیار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پلان تیار

ڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پلان تیار کرلیا گیا، ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہوم ورک مکمل ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں افراد ریڈار پر ہیں،

نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہنگان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال، بیرون ملک سفر، صحت اور تعلیم کی مہنگی سہولیات کے استعمال کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے گوشواروں میں قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی۔ 

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس چوروں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …