google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئینز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان سمیت سب راضی - UrduLead
پیر , مئی 19 2025

چیمپئینز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان سمیت سب راضی

پی سی بی کو بھارتی بورڈ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے نہ کھیلنے پر بڑے مالی نقصان بارے میں تمام بورڈز کو آگاہ کر دیا۔

پاکستان کے ایونٹ نہ کرانے پر پی سی بی کو بھی بڑے مالی نقصان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ فی الوقت ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنا ہی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے بہتر ہے۔

پی سی بی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مختلف بورڈز سے ہائبرڈ ماڈل کا شیڈول بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کو بھی لوپ میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز …