ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ایکس پر غلط معلومات: عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس کا ایکس کا بائیکاٹ

عامی سطح پر نیوز آؤٹ لیٹس نے ایکس پر انحصار ختم کرنا شروع کر دیا ہے جو کبھی عالمی میڈیا کا پسندیدہ ذریعہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس کے مالک اور منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک پر اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔

ایک “سخت اور انتہائی موقف اپناتے ہوئے سویڈش اخبار Dagens Nyhete  ایکس پر اپنے مضامین کی اشاعت بند کرنے والا تیسرا بڑا میڈیا آؤٹ لیٹ بن گیا ہے۔

اخبار کے ایڈیٹر انچیف پیٹر وولوڈارسکی نے کہا کہ جب سے ایلون مسک نے کمپنی سنبھالی ہے، پلیٹ فارم تیزی سے ان کے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی عزائم کے ساتھ ضم ہو گیا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کے درمیانی بائیں بازو کے روزنامہ دی گارڈین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایکس پر اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹس سے مزید مواد پوسٹ نہیں کرے گا جسے ادارے نے “زہریلا” کہا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …