google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو تنقید کا سامنا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو تنقید کا سامنا

سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اداکار اور ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ثنا فیصل نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں شوہر انہیں بوسہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ آج ان کی سالگرہ ہے اور وہ ویڈیو میں بناؤ سنگھار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں فیصل قریشی آکر اہلیہ کو گال پر بوسہ دے کر انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

شوہر کی جانب سے بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے پر جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کیں اور ان کی جوڑی کو اچھا قرار دیا، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ بوسہ دینے کی ویڈیو کو شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

سوشل میڈیا صارفین نے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ پھر یہی اداکار شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی اور پرائیویسی کا خیال نہیں کیا جاتا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے ایسے ذاتی کاموں کو اپنے گھر کے کمرے تک محدود رکھیں۔

مداحوں نے فیصل قریشی کی جانب سے اہلیہ کو بوسہ دینے اور پھر اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عمل کو شرمناک بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کچھ افراد نے ان کے عمل کو ’بے غیرتی‘ بھی قرار دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …