بدھ , اکتوبر 15 2025

پنجاب میں آج بھی اسموگ اور دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب آج بھی اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں رہا، اسموگ کے باعث آج بھی موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔

ترجمان ٹریفک اور موٹروے پولیس کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروےایم2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 11سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،

روڈ یوزرز اسموگ اور دھند سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ثروت گیلانی نے جوانی پھر نہیں آنی 3 میں کام سے انکار کی وجہ بتادی

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹیم نے انہیں نظرانداز کیا اور استعمال کے بعد چھوڑ …