google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PSX انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کے قریب جاپہنچا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

PSX انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کے قریب جاپہنچا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو بھی خریداری کا سلسلہ جاری ہے

سرمایہ کاروں کی جانب سے منی بجٹ کے امکان پر تحفظات میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 12 بجے بینچ مارک انڈیکس 776.47 پوائنٹس یا 0.82 فیصد اضافے سے 94,968.36 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

سیمنٹ، کمرشل بینکوں، بجلی کی پیداوار اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، کے الیکٹرک، پی ایس او، پی پی ایل اور ایم ای بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں مثبت رجحان رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی وجہ بڑھتی ہوئی معاشی امید ہے، حالیہ رپورٹس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے محصولات کی وصولی کے اہداف کو پورا کرنے میں پاکستان کی پیش رفت کے بارے میں کوئی تشویش ظاہر نہیں کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں ایک وفد حالیہ پیش رفت اور توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کی اب تک کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عملے کے دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ منی بجٹ آنے والا ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پی ایس ایکس نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 836.47 پوائنٹس یا 0.90 فیصد اضافے سے 94 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 94 ہزار 191.89 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …