google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نومبر اور دسمبر میں پنجاب اور کےپی میں اسموگ بڑھنے کا عندیہ: این ڈی ایم اے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نومبر اور دسمبر میں پنجاب اور کےپی میں اسموگ بڑھنے کا عندیہ: این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے نے نومبر اور دسمبر کے دوران پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔

این ڈی ایم اےکی اسموگ ایڈوائزری کےمطابق نومبر اوردسمبر کےدوران لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں اسموگ میں اضافے کا امکان ہے۔

شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس268 تک پہنچ گیا،جو عالمی ادارہ صحت کی ایئر کوالٹی گائیڈ لائن سے اڑتیس اعشاریہ سات  فیصد زائد ہے۔

آئی کیو ایئر نےاسلام آباد میں فضائی معیار کو انتہائی مضر صحت قرار دیا ہےجس کے باعث سانس کی بیماریوں سے متاثر افراد کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …