اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

18 آئی پی پیز سے دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان

’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ پر 18آئی پی پیز سے دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان، اس سے سالانہ70سے100ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی خریداری کے لیے ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ موڈ پر 1994 اور2002کی پاور پالیسیوں کے تحت 4267 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 18آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدہ دو ہفتوں میں ہونے کا امکان ہے۔

ایک ہفتے کے بعد موجودہ ٹیک یا پے موڈ کی بجائے بجلی کی خریداری کے لیے 18آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے موڈ میں تبدیل کرنے کے امکانات بہت روشن ہیں

لیکن دو ہفتوں کے وقت میں دونوں نئے معاہدوں پر دستخط کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

پاور سیکٹر انڈسٹری اور سرکاری حکام کے مطابق بات چیت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

حکومت ’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ کے تحت بجلی کی اصل ترسیل کے خلاف ہی ادائیگی کرے گی اور آئی پی پیز کو صلاحیت کی ادائیگی بالکل بھی نہیں کی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …