google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گنڈا پورکا احتجاج کی تاریخ دینے سے گریز، صرف تیار رہنے کی کال - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

گنڈا پورکا احتجاج کی تاریخ دینے سے گریز، صرف تیار رہنے کی کال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت رہنما حماد اظہر نے جلسہ گاہ پہنچ کر خطاب کیا ہے۔

پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے بھی ہر صورت جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی، میانوالی سے قافلےکی صورت میں جلسہ گاہ میں شرکت کروں گا۔

اس دوران جلسہ گاہ میں ایک کارکن نے امریکی جھنڈا لہرا دیا، جس پر کارکنان اور انتظامیہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

جلسے کے لیے صوابی ، مردان ،نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیاگیا جب کہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو 5، 5سو افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری پارٹی کی خواتین جیل میں ہیں اور پنجاب میں گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، یاد رکھو اس کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ریاستی اداروں کو لوگوں کے خلاف استعمال کررہے ہو، میں اس کا جواب اور حساب لیں گے، آج ہمارے پاس ایک ہی اپشن ہے اپنی عزت نیلام کرنی ہے یا لڑنا ہے؟ کیونکہ اب میری عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔

گنڈا پور نے کہا کہ ’جو آج ہمارے ساتھ ہورہا ہے کل جب آپ کے ساتھ ہوگا تو میں بھی دیکھوں گا، میں ایک ہیں اور ایک ہو کر آگے بڑھنا اور اب جان ہی کیوں نہ چلی جائے عمران خان کو رہا کرکے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں، ’وہ نومبر کے مہینے میں احجاج کی کال دینے والے ہیں‘ اسی مہینے میں عمران خان کال دیں گے، اور وہ کال یہ ہوگی کہ اگر میت گھر نہ آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بغیر کسی بیرونی ملک کے اثر و رسوخ کے رہا کیا جائے گا۔

انہوں ںے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ”امید ہے کہ عمران خان کی رہائی اور آزادی یہاں سے آئین اور قانون کے مطابق ممکن ہو گی،“ پی ٹی آئی کو امریکہ سمیت کسی بیرونی ملک سے مدد کی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے بانی نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے اور وہ اپنے فیصلے کرے گی، احتجاج کرے گی اور عدالتوں میں جائے گی۔

حماد اظہر نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر امن انسان اور آئین پر یقین رکھتا ہے، جتنی عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اگر وہ چاہتے تو یہاں بنگلہ دیش سے زیادہ بڑا سماع بن چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ’پہلے جعلی پارلیمان بنائی گئی اور اب قانونی سازی کی جارہی ہے، عدلیہ کی آزادی پروار کیا گیا اور بھونڈے قوانین پاس کیے گئے جس کا مقصد ملک کی حاکمیت عام عوام کے ہاتھوں میں نہ چلی جائے لیکن ہم نے بھی قسم کھائی ہے کہ سکھ کا سانس نہیں لیں جب تک عوام کی حکمرانی نہیں آئے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ فیصل آباد کے 8 آئی ایم پیز کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور آج وہ یہاں اپنے قافلوں کے ساتھ یہاں موجود ہے، پی ٹی آئی کے بڑے نام جیلوں میں بند ہیں لیکن ہم اپنے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پریکجا ہوکر نکلنا ہے، آپ پہلے بھی نکلے تھے اور ہر شخص کو نکلنا ہے۔

شیخ وقاص نے جلسہ کے شرکا سے مخاطب ہو کر کہا کہ دشمن کارکنوں اور لیڈران میں فاصلہ پیدا کررہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ میری عمران خان سے 2 گھنٹے ملاقات رہی اور میں صوابی کے جلسے میں ان کا پیغام پیش کررہا ہوں، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا نظام قائم جس میں ہر پاکستانی کیڑا ہے اس نظام کے خلاف ہر شخص کھڑا ہونا پڑے گا۔

جلسے میں ایک کارکن امریکی جھنڈا لے کر پہنچ گیا، کارکنان نے جلسے میں امریکہ کا جھنڈا لہرایا تو انتظامیہ اور کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، انتظامیہ نے کارکن سے امریکی جھنڈا چیھن لیا جبکہ پولیس نے کارکن کو حراست میں لے لیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …