google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پٹرول 1.35، ڈیزل 3.35 روپے فی لٹر مزید مہنگا، مٹی کا تیل سستا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پٹرول 1.35، ڈیزل 3.35 روپے فی لٹر مزید مہنگا، مٹی کا تیل سستا

پٹرول ایک روپے 35پیسے،ڈیزل تین روپے 85پیسے فی لٹر مہنگا ، مٹی کا تیل سستا ،

پٹرول کی نئی قیمت 248روپے 38پیسے ، ڈیزل 255روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی 161 روپے 54پیسے فی لٹر مقرر،

حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ،

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35پیسے فی لٹراور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 85پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ،

جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248روپے 38پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 255روپے 14پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 161روپے 54پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147روپے51پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے ،

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم نومبر سے 15نومبر تک ہوگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیاگیا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …