google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت سے آنے والے تماشائیوں کیلئے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں: محسن نقوی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بھارت سے آنے والے تماشائیوں کیلئے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت سے آنے والے تماشائیوں کیلئے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کی دعوت دے دی۔ 

لاہور میں امریکا سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سکھ یاتریوں سے کہا کہ سو بسم اللّٰہ، آپ چیمپئنز ٹرافی دیکھنے کیلئے پاکستان آئیں، آدھے گھنٹے میں ویزا فراہم کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ دیکھیں، اس کےلیے ہم خصوصی کوٹہ رکھ رہے ہیں کیونکہ بھارت سے بھی بہت سے لوگوں نے میچز دیکھنے آنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …