google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے: مولانا فضل الرحمٰن - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے، ہمارے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر ترمیم منظور کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نظریاتی مسائل ہیں، ملک کو آئین کےتابع بنانا ہے، ملک سے2028 تک سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاست دانوں کی قید کے خلاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا،  پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …