اتوار , جون 14 2026

PGC طالبہ زیادتی: انتشار پھیلانے والی خاتون کراچی سے زیر حراست

لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کا معاملہ،

پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے  تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی۔

پولیس کی جانب سے ملزمہ سارہ خان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبر پھیلانے پر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسد پاکستان میں ذیابیطس بڑھنے کی بڑی وجہ

معروف کامیڈین، اداکار اور میزبان افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کے …