google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

رضوان قیادت کے مضبوط ترین امیدوار

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے اور محدود اوورز کی ٹیموں کی قیادت کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا کے لیے سلیکشن کمیٹی کی اسکواڈ سے متعلق مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت منصب خالی ہونے کے بعد محمد رضوان کپتان کے عہدے کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیمپینز کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد حسنین اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ عثمان خان اور عامر جمال کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے البتہ نسیم شاہ کی شمولیت مکمل فٹنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک بورڈ کی جانب سے نئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

نئے کپتان کے حوالے سے حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم آئندہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران تین ون ڈے اور ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ کی میزبانی 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب ایڈیلیڈ اور پرتھ کریں گے۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ برسبین میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا میچ 16 نومبر کو سڈنی جبکہ 18 نومبر کو ہونے والے آخری میچ کی میزبانی ہوبارٹ کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …