google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خصوصی کمیٹی کا آئینی ترمیم کا مسودہ منظور - UrduLead
ہفتہ , اپریل 5 2025

خصوصی کمیٹی کا آئینی ترمیم کا مسودہ منظور

آئینی ترامیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظورکرلیا۔

آئینی ترمیم کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، مسودے میں سمندر پار پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ کی جانب سے مخصوصی نشستوں کے حوالے سے وضاحتی بیان کے حوالے سے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوگی: وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات …