google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایس سی او اجلاس میں آج کی تقریب کا شیڈول - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایس سی او اجلاس میں آج کی تقریب کا شیڈول

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس آج جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔

رکن ممالک کے سربراہان کا گروپ فوٹو لیا جائے گا، جس کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف استقبالیہ کلمات ادا کریں گے۔

وزیراعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ اجلاس میں معیشت،تجارت، ماحولیات اور سماجی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکریٹری جنرل مشترکا نیوز کانفرنس کریں گے۔ ایس سی او اجلاس کے بعد مشترکا اعلامیہ جاری کیا جائےگا، جسے حتمی شکل دے دی گئی۔

گیارہ سے چودہ اکتوبر تک ایس سی او رابطہ کاروں کا اجلاس ہوا، جس میں مجوزہ تجاویز کی منظوری دی گئی، حتمی دستاویزات میں پاکستان کی جانب سے بھی ایک دستاویز موجود ہے۔

پاکستان نے کوآپریشن امنگ ٹریڈ پروموشن باڈیز کی تجویز پیش کی گئی، روس نے بھی ڈیویلپمنٹ آف کوآپریشن آف کری ایٹو اکانومی کی تجویز دی۔

اس کی منظوری پچیس ستمبر کو دی گئی تھی،حتمی دستاویزات میں کانسپٹ ان دی نیو اکنامک ڈائیلاگ کا پروپوزل بھی شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …