پیر , اکتوبر 13 2025

اسلام آباد میں احتجاج یا لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں ہوگی: وزارت داخلہ

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج یا لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اورآئی جی اسلام آباد کومراسلہ لکھ دیا۔ جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی احتجاج نہ جلسہ یا دھرنا کی اجازت ہوگی۔

مراسلہ کے مطابق ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ خاص طور پرایس سی او کے دوران شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نا بنے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ اکتوبر کوتاجرویلفیئرایسوسی ایشن کی درخواست پراحکامات دیے۔

فریقین نے ہائیکورٹ کو یقین دلایا کہ ایس سی کے دوران احتجاج نہیں ہو گا،، جس سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو۔

مراسلہ میں بتایا گیا کہ ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کوئی بھی غیرقانونی جلسہ یا دھرنا کی اجازت نہیں۔

ایس سی اوکے دوران سیکیورٹی اورلا اینڈ آرڈرکنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں،

اسلام آباد انتظامیہ اورپولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …