پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
حالیہ دورہ لندن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکار و ماڈل ہانیہ عامر کو مشہور گلوکار عاطف اسلم کے ہٹ گانے ’پہلی نظر میں‘ پر سڑک پر رقص کرتے دیکھا گیا جس نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں سڑک کنارے گلوکار نے جب 2008 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’ریس‘ کا مشہور گانا گایا
ہانیہ تالیاں بجاتے ہوئے نہ صرف گانے میں شامل ہوئیں بلکہ مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، اس ویڈیو نے صرف چند دنوں میں ہی ایک ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لئے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کی عاجزی اور دوستانہ رویے کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، صارفین کی جانب سے تعریفوں کے پل بھی باندھے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں ہانیہ عامر نے لندن میں بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ’دلومیناتی کنسرٹ‘ میں بھی شرکت کی تھی جہاں گلوکار نے انہیں سٹیج پر مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ جلوہ گر ہیں جہاں وہ شرجینا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔